پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف لینجڈ آف پاکستان یوگی ریاض کھوکھر کا عزم و ہمت
ٹیک آف اور لینڈنگ کرتے وقت ہوائی جہاز کے کپتان کی پوری توجہ جہاز کے فرنٹ کیبن میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے فرنٹ سکرین ، لینڈنگ گئیر ، فیول گیج ائیر کمپاس ڈائرکشن ، ائیر پورٹ رن وے ، کیبن کریو سے رابطے اور پورے سسٹم پر ہوتی ہے ، جب جہاز مطلوبہ بلندی پر پہنچ جائے تو کپتان جائے بھی پیتے ہیں گپ شپ بھی کرتے ہیں جہاز کے مسافروں سے بھی سلام دعا مسکراہٹوں کا تبادلہ کر لیتے ہیں اسی طرح کسی تنظیم کا سربراہ نئے سٹ اپ قائم کرتے وقت پوری توجہ تنظیمی معاملات پر مرکوز رکھتا ہے تا کہ بہترین نظام قائم ہو سکے پاکستان یوگا کونسل کے سربراہ لیجنڈ یوگی ریاض کھوکھر صاحب بھی بورے والا کے بعد وہاڑی اور اسلام آباد میں نئے کلب قائم و دائم کر کے ان کے اساتذہ تیار کر کے ، انتظامی معاملات اہل لوگوں کے حوالے کر کے فارغ ہو کے اپنے بیس کیمپ لاہور میں شاداں و فرہاں واپس آگئے ہیں اور اب یہیں سے سارے معاملات دیکھیں گے نئی منزلیں نئے زاویے نئی راہیں نئی جہتیں طے کریں گے لاہور میں غیر موجودگی کے دوران تنظیم کے انتظامات عہدے داران چئیر مین سر طارق محمود گریوال صاحب وائس چئیر مین جناب ڈاکٹر محمد یوسف صاحب ،صدر، جناب ملک اش...