اشاعتیں

جون, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پار چناں دے دسے کُلی یار دی

تصویر
The Chenab Saga پار چناں دے چندربھاگا سے چناب تک کا سفر پہلا حصہ کچھ سال پہلے کوک سٹوڈیو نے ایک گانا ریلیز کیا تھا جس کے بول کچھ یوں تھے  ”پار چناں دے دسے کُلی یار دی  گھڑیا گھڑیا آوے گھڑی“ یہ گیت بہت مشہور ہوا تھا جس میں سوہنی مہیوال کی کہانی بیان کی گئی تھی جو بپھرے ہوٸے چناب میں گھڑے پہ تیر کہ پار اپنے محبوب مہیوال سے ملنے جایا کرتی تھی۔ تب سے سوچ رہا تھا کہ محبت کی داستانوں کے امین، چناب کی اپنی کہانی بھی سن لینی چاہیئے کہ سرحد پار ”چندربھاگا“ کے نام سے جانا جانے والا یہ دریا بہت قدیم ہے جس کا ذکر ویدوں میں بھی ملتا ہے۔ پرانے لوگوں نے بھی دریاؤں کی تقسیم کچھ یوں کی تھی راوی راکشاں سندھ صادقاں چناب عاشقاں یوں چناب کے حصے میں محبت آٸی کہ یہ دریا محبتوں کی کئی کہانیاں بھی اپنے ساتھ بہائے کشمیر و پیر پنجال سے پنجاب دھرتی تک لاتا ہے۔ اور پنجاب دھرتی تو ہے ہی رومان کی سرزمین جہاں چناب کنارے ہیر رانجھا ، مرزا صاحباں اور سوہنی مہیوال جیسی تین بڑی رزمیہ کہانیوں نے جنم لیا ہے۔  اس لیئے اگر یہ کہا جائے کہ چناب کے پانیوں میں عشق بہتا ہو تو چنداں غلط نہ ہو گا۔ کیا وجہ ہے کہ یہ دری...

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *