تھانہ لڈن کےعلاقہ میں ڈکیتی کے مشہور واقعہ کا فیصلہ
وہاڑی( )سول جج وھاڑی شہزاد انور نے تھانہ لڈن کے ڈکیتی کے مشہورمقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر یاسین لک سمیت 7 ملزمان کو سات سات سال قید بامشقت کی سزا کا حکم۔سنا دیا پولیس نے ضمانت پر عدالت میں موجود ملزم یاسین لک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا استغاثہ کے مطالق 7 جولائی 2014 کی رات کو7 مسلح ڈاکو موضع غفور واہ کے رہائشی ماسٹرظفراقبال کے گھر داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر اور تشدد کرکے 50 لکھ روپے مالیت کے 34 تولے طلائی زیورات چاندی اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ نمبر 390/14 درج کرکے جدید خطوط پر تفتیش کرکے مجرمان کو گرفتارکیا ڈکئیتی شدہ زیورات برآمد کئے گزشتہ روز سول جج شہزاد انور نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم یاسین لک اور اسکے ساتھیوں اصغر ڈاہر، محمد اسلم ڈاہر ۔ وارث منور، ظفر ورک، اقبال عرف بالی ورک اور عباس بھوچڑا کو سات سال قید بامشقت کا حکم سنادیا مجرم یاسین لک جو ضمانت پر تھا کو گرفتار کر کے ڈسٹرک جیل پہنچا دیا گیا.جبکہ باقی ملزمان پہلے ہی زیرحراست تھےاستغاثہ کی طرف سے معروف قانون دان مہر شیر بہادر لک ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے#
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں