تحریک انصاف کی اصل تبدیلی
تحریک انصاف کے گزشتہ نو ماہ کی سب سے بڑی کامیابی پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا بل ہے۔ اس بل کے مطابق پورے پنجاب کے ہر گاؤں، قصبے، ٹاؤن، تحصیل اور شہر کی دو سے چار ہزار کی آبادی کو ایک سے تین ممبران دیئے جائیں گے جن میں براہ راست منتخب شدہ ممبر کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتی نمائیندگان بھی شامل ہوں گے۔
اس نظام کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں وسائل ڈویژن یا شہر کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہوں گے۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ گلبرگ لاہور کی آٹھ لاکھ کی پوش آبادی کیلئے بھی اتنا ہی بجٹ ہوگا جتنا جنوبی پنجاب کےسرحدی گاؤں پر مشتمل آٹھ لاکھ آبادی کا۔ یہی وہ سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ جس کی وجہ سے چھوٹے علاقوں میں احساس محرومی جنم لیتا تھا، اب اللہ کی مہربانی سے یہ مسئلہ ختم سمجھیں۔
نئے بلدیاتی نظام کا دوسرا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ ہر شہر کا مئیر اب کونسلرز کی بجائے براہ راست عوامی ووٹوں سے منتخب ہوا کرے گا، یہ وہی ماڈل ہے جس پر لندن، نیویارک، استنبول اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کی بنیادی کھڑی کی گئیں۔
یہ ہے وہ اصل تبدیلی کہ جس کے ثمرات نہ صرف دور رس بلکہ بہت ہی بہترین ہوں گے۔ اللہ تعالی سے دعا کہ نئے نظام کو اس ملک کے عوام کیلئے بہتر بنائے، آمین.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں