بورےوالا موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پی ٹی اے کے خلاف احتجاج

بورےوالا: بورےوالا موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پی ٹی اے کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ زیر استعمال موبائل فونز کی بندش اور غیر معمولی ٹیکسوں کا فیصلہ معاشی قتل ہے زیر استعمال بند کیے گئے موبائل فونز کو فوری طور پر کھلوانے کا مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد عمران ، وائس چیئرمین چوہدری عرفان گجر ، صدر ظہیر احمد گجر ، سیکرٹری تنویر عالم ، نائب صدر حیدر علی منج اور سیکرٹری اطلاعات محمد احمد کی قیادت میں پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ زیر استعمال موبائل فونز کی بندش اور موبائل کی قیمت سے کئی گنا زائد ٹیکس عائد کیے جانے سے موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلرز کے کاروبار بند ہونے کے خلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عدنان اشرف گجر اور چوہدری ظہیر گجر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی اے کے ذریعہ استعمال شدہ اور زیر استعمال موبائل فونز کی خرید و فروخت کرنے والے موبائل ڈیلرز کے خلاف جو نیا قانون بنایا ہے جس میں پی ٹی اے سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے لاکھوں موبائل فونز کو بند کر کے انکو ایکٹو کروانے پر موبائل کی اصل قیمت سے بھی کئی گنا زائد ٹیکس عائد کر کے ملک بھر میں اس کاروبار سے منسلک ہزاروں ڈیلرز کا معاشی قتل کیا ہے پی ٹی اے کے اس نئے قانون کی وجہ سے موبائل ڈیلرز کے کاروبار بند ہو چکے ہیں اور انکے گھروں میں زیر استعمال نان رجسٹرڈ موبائل فونز کو بغیر کسی ٹیکس کے ایکٹو کیا جائے اور ان موبائل فونز کو استعمال کرنے اور خرید و فروخت کی بھی اجازت دی جائے۔۔۔

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟