*وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن..1مجرم اشتہاری سمیت 4 ڈکیت, 3 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار




بوریوالا(    ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر اے ایس پی بوریوالا ڈاکٹر عزیر احمد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں.  اس سلسلہ میں ایس ایچ او ساہوکا رائے عارف اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2ڈکیت اعجاز علی عرف اعجازی اور محمد نواز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک رائفل44 بور اور ایک عدد پسٹل 30 بور، 2 عدد موٹر سائیکل,موبائل اور دیگر اشیاء برآمد کیں. ملزمان پولیس کو مقدمہ نمبر 62/20اور 51/20میں مطلوب تھے. 
 جبکہ دوسری کاروائی کے دوران  ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل زبیر احمد اور ان کی ٹیم نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت وسیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5عدد موٹر سائیکل اور پسٹل 30بور، مسروقہ نقدی 55 ہزار برآمد کیا. ملزم شیخ فاضل شیل پٹرولیم پر ڈکیتی کی واردات سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا. جبکہ پولیس تھانہ شیخ فاضل نے ایک اور کاروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش غلام محمد عرف غلامی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2060گرام چرس برآمد کی جبکہ ایک اور منشیات فروش ارمیش سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی.

 تیسری کاروائی میں ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن بوریوالا شمعون جوئیہ اور ان کی ٹیم نے عابد عرف عابی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2300گرام چرس برآمد کر لی.  عابد عرف عابی تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ 637/17میں مجرم اشتہاری تھا جس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں.

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟