ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ممبر قو می اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری نے تحصیل کونسل وہاڑی میں پھلدار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح کر دیا
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ممبر قو می اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری نے تحصیل کونسل وہاڑی میں پھلدار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح کر دیا آرچرڈ میں 100سے زائد مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے گئے ہیں ان پھلدار پودوں میں مالٹا ، کینو ، امرود ، لیموںاور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زاہد اقبال چوہدری ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندے رائے مبشر کھرل، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیش میاں نعیم عاصم، سی او تحصیل کونسل حافظ خالد ارشاد، تحصیل آفیسر فنانس رانا خلیل احمد، سجاد خان کھچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وہاڑی میں بہترین کام ہو رہا ہے شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے مختلف چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں لگائے پودے اور گرین بیلٹس خوبصورت اور دل فریب نظارہ پیش کر رہے ہیں اب پھلدار پودے لگانا ایک مزید احسن اقدام ہے اس سے ماحول خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ پھل بھی دستیاب ہوں گے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد ہم اپنے شہر اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اداروں ، سکولوں اور ہسپتالوں میں بھی شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے تمام محکمے متحرک ہو کر اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں اور دیہاتوں کی صفائی ستھرائی پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے ضلع بھر کی 8ٹاﺅن کمیٹیوں میں تین روزہ خصوصی صفائی مہم بھی جاری ہے جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر سیوریج کے پانی کا اخراج اور کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے حوالے سے تمام محکموں کو ٹارگٹس سونپ دیئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ سایہ دار پودوں کے ساتھ ساتھ پھلدار پودے بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو سائے کے ساتھ ساتھ پھلوں کی سہولت بھی میسر آسکے انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہم چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں شہریوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہوں پر خوبصورت بینچز بھی لگائے دیئے گئے ہیں تاکہ راہگیر ان بینچوں پر کچھ دیر کیلئے بیٹھ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ میں ہی وہاڑی ایک خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آنا شروع ہو گیا ہے اہم چوکوں پر منومنٹس لگائے گئے ہیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی اقدار سے روشنا س کرا سکیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں