جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟
جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟ تین سال پہلے کا واقعہ ہےکہ میں ساتھ والے گاؤں میں اپنے استاد گھرانہ، نظامی براداران سے ملاقات کرنے گیا ۔یہ علاقے میں جماعت اسلامی کا مشہور و معروف خاندان ہے. میں عید کے تیسرے دن ان سے ملنے گیا تھا کیونکہ لاہور والے دوبھائی اور ان کے بچے بھی عید پر گاؤں آتے ہیں۔ ڈاکٹر شریف نظامی صاحب نے مجھے کہا کہ کیا آپ قریبی قصبے، گگو منڈی جارہے ہیں، تو میں نے کہا نہیں۔ وہ کہنے لگے کہ آپ پھر بھی ایک نیکی کا کام کریں۔ تب انہوں نے مجھے 500 روپے دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بزرگ (گاؤں کا ایک غریب مسلم شیخ) کو گگو منڈی لے جائیں اور اس کی عینک بنوا کر اسے واپس یہاں چھوڑ جائیں۔. میں نے ان کا حکم مانا، شہر جاکر عینک جو بزرگوں نے کہی بنوادی ۔کچھ پیسے مجھے خود بھی ڈالنے پڑے۔ جب میں واپس ان کو لیکر آرہا تھا تو میں نے ان بابا جی کے تاثرات جاننا چاہے. میں نے پوچھا: بابا جی یہ نظامی برادران کیسےلوگ ہیں؟ تو انہوں نے کہا :بیٹا یہ بہت ہی اچھےلوگ ہیں۔ مجھے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا ...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں