مقبوضہ کشمیر.حملے میں کرنل اور میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک



ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اورمیجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جبکہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اورعلاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جب سراج الحق نے اپنے والد کی بات ماننے سے انکار کر دیا

اسلامی قانون، پاکستان اور اُردو ۔۔۔ ایک نہایت محترم مسیحی چیف جسٹس کی نظر میں

What is amazon wholesale FBA?