الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت آج لاہور میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کردیا گیا


(پریس ریلیز۔)
02مئی2020
لیب کی افتتاحی تقریب الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چوک چوبرجی میں منعقد کی گئی۔
 تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے
 جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور، صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابداور مرکزی صدرپیما ڈاکٹر محمد افضل سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کورونا کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
ہمارے ملک بھر میں قائم 28بڑے ہسپتال، لیبز اور ایمبولینس سروس کسی بھی صورت حال کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس لیب کے ذریعے اہلِ لاہور کو کورونا ٹیسٹنگ کی مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اور معیاری سہولت میسر آئے گی۔
یہاں کورونا وائرس کا فی ٹیسٹ 5ہزار روپے میں کیا جائے گا جبکہ
 ابتدائی مرحلے میں 31مئی تک ہونے والے تمام کورونا ٹیسٹ خصوصی رعایت کے ساتھ3ہزار روپے میں کئے جائیں گے۔
اس لیب میں روزانہ 100 ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے جس کی رپورٹ 24گھنٹے میں مل جائے گی۔
 ٹیسٹ سے پہلے ہمارے نمبر پر کال کرکے وقت لینا ہوگا تاکہ لیب میں رش سے بچا جاسکے۔

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟