لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا: اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اتنے لوگ نہیں مرے جتنے ٹریفک حادثات میں مرجاتے ہیں تاہم کبھی ٹریفک کو روکا نہیں جاتا۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی برائے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے اس طرح سے کیے جائیں گے کہ وہ ہمارے صحت کے نظام کو مفلوج نہ کریں، پابندیاں بتدرییج ہٹائی جائیں گے تاکہ عوام کی زندگی بحال ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم اپنے صحت کے نظام کی صلاحیت کو بہت آگے لے گئے ہیں، ہمارے پاس اس وقت ایک ہزار 400 وینٹیلیٹرز موجود ہیں اور آئندہ دو ماہ میں مزید 900 کا اس میں اضافہ ہوجائے گا

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کے صرف 35 مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟