یوم باب الاسلام کا آغاز پاکستان میں کب ہوا؟
پاکستان میں تاریخ اور معاشرتی علوم کی کتب کا جائزہ لیا جائے تو نظر آتا ہے کہ محمد بن قاسم کی دیبل میں فتح کو برصغیر ہند میں اسلام کا پہلا قدم اور پہلی جیت تصور کیا جاتا ہے۔
سنہ 1998 میں حکومت پاکستان کے وفاقی ادارہ برائے اعداد و شمار جانب سے شائع کردہ کتاب ’ففٹی ائیرز آف پاکستان‘ میں محمد بن قاسم کی سندھ میں جیت کو قیامِ پاکستان کی بنیاد ڈالنے سے تشبیہ دی جاتی ہے اور انھیں ’پہلا پاکستانی‘ قرار دیا جاتا ہے۔
جنرل ضیا الحق نے سنہ 1977 میں نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کیں اور اس کے بعد سے نصابی کتب میں محمد بن قاسم کو بطور ایک مثالی حکمران پیش کیا جاتا ہے ’جن کی رعایا جو کہ ہندو حکمران راجہ داہر کے ظلم و ستم سے نالاں تھی، ان سے بے حد خوش ہوئی اور ان کی خوش اخلاقی سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی
معروف سندھی سکالر اور سیاستدان جی ایم سید نے قریباً پچاس برس قبل اپنی ایک کتاب میں راجہ داہر کو بطور ہیرو پیش کیا جسے ایک ’حملہ آور عرب‘ نے شکست دی۔
60 کی دہائی میں سندھی قوم پرستوں نے راجہ داہر کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں