عالمی یوم صحافت کے موقع پر پریس کلب بورے والا پور وقار تقریب
پریس کلب بورے والا میں عالمی یوم صحافت کے موقع پرایک سادہ اور پروقارتقریب زیرصدارت صدر ندیم مشتاق رامے منعقد ہوئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امن وانصاف اور انسانی حقوق کے لئے آزادی صحافت کو یقینی بنائے صحافی اور میڈیا ورکرز لوگوں تک پیغام رسانی میں مددگار ہوتے ہیں اور انکے ذریعے ہی غلط معلومات کی روک تھام اور اس کے سدباب کے ساتھ ساتھ مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوئی ہے اس موقع پر ضلع وہاڑی میں دنیافانی سے رخصت ہوجانے والے سینئرصحافیوں جن میں شاہد اکبر طور،رانا منظور احمد خاں،مولوی عبدالجبار بھٹی،،عبدالرزا ق قیصر،محمد نوید قریشی،حاجی جمیل چوہدری،کلیم نثار،ملک تنویر احمد بھارہ،حاجی محمد رفیق رانا،منظور احمد راہی،مولوی عبدالرحیم اور بابا عبدالرشید کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر چیئرمین پریس بورے والا میاں طارق محمود،نائب صدر چوہدری اکرام الحق،جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد،ڈائریکٹر پروگرام عبدالطیف غزنوی،سینئرممبران اصغر علی جاوید(کامریڈ)،چوہدری اصغر علی جاوید،حافظ جنید احمد شیخ،ملک نعیم جاوید،کاشف چوہدری اور ظہیراسلم مرزا بھی موجود تھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں