وہاڑی کی سب سے پرانی رہائشی آبادی ای بلاک کی گلی نمبر1 میں سڑک کی مرمت 35 سالوں سے نہیں ہو رہی ہے سڑک مختلف محکموں نے توڑپھوڑکررکھ دی ای بلاک کے رہائشیوں کوشدیدمشکلات کاسامناآئے روزحادثات معمول بن چکے ہیں*
وہاڑی(عظیم بابر۔تفصیل کے مطابق ای بلاک کی گلی نمبر 1 . 35 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار میں محکمہ سوئی نادرن گیس اورمیونسپل کمیٹی نے پورے ای بلاک کی سڑکیں ادھیڑکررکھ دی ہیں محکمہ سوئی نادرن گیس نے گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سڑک میں توڑپھوڑکی جاتی ہے میٹرلگ جانے کے بعدسڑک مرمت کئے بغیرہی عملہ واپس چلاجاتاہے اسی میونسپل کمیٹی کاعملہ واٹرسپلائی کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی توڑپھوڑکرپائپ ڈالنے کے بعدغائب ہوجاتاہے اس طرح یہ سڑکیں مزیدٹوٹناشروع ہوجاتی ہیں بارش کے بعدسڑکوں پربڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جوعوام کیلئے مشکلات میں اضافہ کاباعث بن رہے ہیں جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں ای بلاک کے رہائشیں محمد جمیل خان راجپوت ودیگرکاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنروہاڑی کوکلین اینڈگرین کرنے کی مہم چلارہے ہیں اورلاکھوں روپے کہ پودے لگارہے ہیں لیکن ای بلاک کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اوردیگرمسائل سے لاپرواہی برت رہے ہیں انہوں وزیراعلی سردارعثمان بزدار،کمشنرملتان،منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ ای بلاک کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائے جائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ ای بلاک کادورہ کریں اوراپنی آنکھوں سے ہماری مشکلات کااندازہ کریں اوران کے حل کیلئے اقدامات کریں..
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں