اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوکانوں اور مارکیٹوں میں سینی ٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا چاہیے۔ 3 سے زائد گاہک دوکان کے اندر موجود نہیں ہونے چاہیں اور دوکاندار خود بھی ماسک کا استعمال کریں





بورےوالا اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں۔بورےوالا کی سات دوکانیں سیل کر دیں جبکہ دیگر تجارتی مراکز کو وارننگ جاری کی گئی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے دوکانداروں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے اچانک مختلف بازاروں کا وزٹ کیا جہاں پر ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ ان سمتوں کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے محمود سینٹری اسٹور ، لاثانی اسٹیل ، یوسف فرنیچر ، تنویر سیف الماری ورکس ، فیاض احمد سوفہ سینٹر ، کاشف ایلومینیم اینڈ گلاس ہاوس اور مغل اسٹیل ورکس کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا جس پردوکانیں فوری سیل کر دی گئیں جبکہ دیگر تجارتی مراکز کو وارننگ جاری کی گئی۔ خلاف ورزی پر سیل کی گئی 7 دوکانیں 9 جون صبح 10 بجے تک بند رہیں گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور کاروباری اداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ تاجر حضرات غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے لوگوں کی زندگیاں داو پر لگا رہے ہیں جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قانون کے مطابق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید رانا اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ دوکانداروں کے لئے لازم ہے کہ وہ گاہکوں پر ماسک کی پابندی کروائیں جو گاہک ماسک کے بغیر آئے اسے سامان فروخت نہ کیا جائے۔گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوکانوں اور مارکیٹوں میں سینی ٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا چاہیے۔ 3 سے زائد گاہک دوکان کے اندر موجود نہیں ہونے چاہیں اور دوکاندار خود بھی ماسک کا استعمال کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا جان اور صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ ہمیں اپنی حفاظت کرنا ہے ریڑھی والوں کے درمیان بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ ہم سب کو ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے۔ مزید رانا اورنگزیب نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔۔۔

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

میں کون ہوں؟

قصاب کی بیٹی

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟