*ریسکیو 1122🚑🚑📢* *کم وسائل میں خدمت خلق اور خونی رشتوں سے پہلے پہنچنے والا ادارہ

💫💫💫💫💫💫💫💫*تحریر* 
 *عظیم بابر وہاڑی03049132468* 
💐💐💐💐💐💐💐💐
ریسکیو 1122 کے وجود میں آنے سے پہلے جب کسی مقام پر کسی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا تھا تو معمول کے مطابق وہاں پر موجود لوگوں کو متاثرہ افراد کی لواحقین کی فکر ہوتی تھی اور کوشش کرتے کہ کس طرح سے متاثرہ افراد کے لواحقین مل جائیں۔ لیکن جب سے مزکورہ ادارہ یعنی ریسکو 1122 پوری طرح بحال ہوا ہے تب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال حادثہ ہو یا سانحہ آگ ہو یا ایکسیڈنٹ کے دوران ریسکیو 1122 کو مطلع کیا جاتا ہے۔ اور ان کی بہترین خدمات حاصل کی جاتی ہیں کون ہیں یہ لوگ؟ کہاں سے آئے ہیں یہ؟ کیا یہ کوئی یورپی ادارہ ہے؟ نہیں جناب یہ ادارہ آپ کے اور میرے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ایک بہترین رفاحی ادارہ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہونا چاہئے پورے صوبے میں جہاں پر ناگہانی آفات، حادثات پیش آتے ہیں بس ایک فون کی کال پر جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں اور آپ کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ آپ کو قریبی ہیلتھ سنٹر پر پہنچا دیتے ہیں یاد رہے پاکستان میں بہت سارے رفاعی ادارے موجود ہیں جن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ان سب میں سے میرا پسندیدہ ادارہ ریسکیو1122 ہے متعلقہ ادارے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے نہ کبھی آپ کو لائن میں کھڑا رہنے کی ضرورت پڑیگی نہ کبھی سیاسی یا غیر سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور نہ ہی آپ کو کوئی غریبی امیری کا فرق محسوس ہوگا آپ کو بلاتفریق ایک جیسی سہولت ملے گی جب بھی 1122 پر کال کریں کوئی آپ سے ذات پات رنگ نسل یا سیاسی وابستگی نہیں پوچھی جائے گی اور فوری آپ کو رسپانس کر کے ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کی جائے گی مگر کچھ نادان دوست زاتی یا کسی بھی وجہ یا غلط فہمی کی وجہ سے اس عوام دوست اور رفاعی ادارے جس کی ڈکیت بھی عزت کریں اور ریسکیو کی وردی دیکھ کر ملازم کو ڈاکو بھی نہ لوٹیں اس کے خلاف کچھ دوست ایسی تحریریں اور پوسٹیں شئیر کر رہے ہیں جو ادارے اور اس ادارے کے مجاہدین کے حوصلے پست کرنے کے مترادف ہیں ایسی تحریریں پڑھ کے بہت دکھ ہوتا  ہے ہمیں چائیے کے ہم اس رفاعی ادارے کے ورکرز کی حوصلہ آفزائی کریں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں کیونکہ یہ ہی حقیقی خادم ہیں اس ادارے کو تقریبا دس سال سے گاڑیاں ملی ہوئی ہیں جن میں فنی خرابی معمول کی بات ہے ہماری زاتی گاڑیاں بھی تو خراب ہو ہی جاتی ہیں چائیے تو ہے کے ہم حکومت وقت تک یہ مطالبہ پہنچائیں کے وہ اس ادارے کو سہولیات دیں نئی گاڑیاں دیں مگر ہم اس محدود وسائل میں چلنے والے ادارے کو ہی حدف تنقید بنا رہے ہیں یہ ادارہ ہمارا فخر اور مان ہے کئی زندگیوں کے بچاو اور حفاظت کا ضامب و امین ہے جس پر ہم اپنے ریسکیو 1122 اور اس کے خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ورکرز کو دل کی گہرایوں سے سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کے ہر وقت ہر موسم اور ہر قسم کے حالات میں بلاتفریق ہماری خدمت و مدد کر رہے ہیں۔
#Proud_on_you_soldiers
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟