سفر نامہ پاکستان یوگا کونسل ٹور کاغان وادی وگلیات 7,8,9,10 جولائی




#1 ٹور میں 30 ممبران شامل تھے سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے کچھ دوستوں سے معذرت کرنا پڑی

#2 سارے ٹور ممبران مقررہ وقت پر 30-7 شام یوگا گراؤنڈ میں موجود پائے گئے ان کی تیاری اور خوشی قابل دید تھی
ٹور ممبران کو PYC ایڈوائزری کمیٹی نے پھولوں کے ھار اپنی دعاؤں اور صاحب جی بزنس گروپ کی مٹھائی کے ساتھ 30-8 پر روانہ کیا

#3 تقریبا 10 بجے رات رجانہ انٹرچینج پر گھر سے لائے گئے دیسی گھی کے پراٹھے آلو والے پراٹھے ساگ بریانی حلوہ گڑوالے چاول اور مزہ دار چائے سے ڈنر کیا گیا

#4 صبح نماز فجر کلرکہار قیام و طعام پر ادا کی گئی یوگا کیا گیا یوگا کلاس میں دوسرے مسافر بھی شریک ہوئے ڈرائی فروٹ اور بسکٹ سے لطف انداز ہوئے

#5 مانسہرہ سے بالاکوٹ روڈ پر ایک ریسٹورنٹ پر لنچ کیا

#6 5 بجے بالاکوٹ دریائے کنہار میں چونسا آم ٹھنڈے کرکے خوب موج مستی میں مینگو پارٹی کی گئی

#7 بالاکوٹ میں ہوٹل بنکنگ سامان ہوٹل میں منتقل کرنے کے بعد وادی و پارک بالاکوٹ پر دریائے کنہار کے کنارے مراقبہ کیا محفل مشاعرہ اور پرسکون ہلکی ٹھنڈک میں خوب وقت گزارہ نماز مغرب ادا کئی

#8 صبح 7 جولائی نماز فجر کے بعد ذاتی باورچی کے بنائے ہوئے مکھن کے پراٹھے حلوہ چائے کا ناشتہ کیا اورشوگران کےلیے روانہ ہوئے

#9 دوپہر 10-30 بجے شوگران پہچے موسم انجوائے کیا گرین گھاس کے مشہور میدان میں موج مستی تصویر کشی اور آگے سری پائے کے لیے 4 عدد جیپ حاصل کرکے 12 بجے سری پائے پہنچ گئے تیز رفتار جیپ کا ایڈواینچر کمال تھا
سری پائے کا موسم سرد تھا خوبصورت برف سے ڈھکے پہاڑ موسی کا مصلہ ,مکڑااور ناران کے پہاڑوں کا نظارہ کمال ہے
2 بجے واپسی اور آگے ناران کےلیے روانگی

#10 کاغان شہر سے تھوڑا آگے گلیشیر پر برف کے پانی میں چونسا ٹھنڈا کرکے کھائے گئے
رات 8 بجے ناران پہچے رات ایک خوبصورت ہوٹل میں ڈنر و قیام کیا گیا 

(اگلے دو دنوں کی سیر  انتظر فرمائیں  )

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟