پاکستان یوگا کونسل بورے والا ٹور کاغان ویلی و گلیات 9-10جولائی



9 جولائی صبح 30-9 بجے پراٹھے آملیٹ حلوہ چائے کا ناشتہ کرنے بعد ناران سے بابوسر ٹاپ کےلیے روانگی

ناران سے چند کلومیٹر کی دوری پر خوبصورت آبشار دیکھ کر گاڑی سے اتر گئے ٹھنڈے پانی کی فوار بلند و بالا پانی گرنے کا شور نظارہ سب یوگیوں کو اتنا بھایا کہ ایک گھنٹہ تصویر کشی میں ہی گزر گیا
آگے راونگی میں سب لوگ بڑے اشتیاق دلچسپی سے اپنے پیارے پاکستان کے حسین نظاروں میں کھو چکے تھے سڑک کی چڑھائی خطرناک موڑ الگ سے سفر کا مزہ دوبالا کر رہے تھے
سفر کے نظاروں میں کھوئے

یوگیوں کو اس وقت پتہ چلا جب جل کھڈ وادی کی ٹھنڈی ہوا کشادہ کھلی گرین گھاس سے سجی وادی میں پہچ جکے تھے یہاں دریائے کنہار وادی کے برابر آجاتا ہے نماز ظہر ادا کرکے چائے سے لطف انداز تصویر کشی دریا کے ٹھنڈے پانی میں اتر تصویر بنانے کا اپنا ہی مزہ ہے دو گھنٹے گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا
جل کھڈ سے 40/50 منٹ کے فاصلے پر آنکھوں کو مسرور کرنے والی جھیل لولوسرکے فاصلے کاپتہ ہی نہیں چلا
جل کھڈ سے آگے سڑک پر نیشنل پارک کا دلکش گیٹ بنایا گیا ہے

لولوسرجھیل پر پکوڑے بنانے کا سامان اتارہ گیا مزہ دار گرم گرم چٹ پٹے پکوڑے گارلگ چلی ساتھ انجوائے کرنا میوزک لگا کر ڈانس بھنگڑا موج مستی یوگیوں کا شیوہ ہے پاکستان کی جھیلوں میں لولو سر جھیل کا اپنا ایک مقام ہے حکومت نے اس علاقہ کو نیشنل پارک کا درجہ دے دیا ہے صاف شفاف گہرہ نیلا پانی دریائے کنہار یہاں سے نکلتا ہے 30-2 بجے آگے بابوسر ٹاپ کی جانب روانگی

تقریبا 4 بجے بابوسر ٹاپ پہنچے ٹھنڈا سرد موسم آپ کا انتظار کررہا تھا گلیشیر پر مینگو پارٹی آم سے PYC لکھنا ایک دوسرے پر برف کے گولے پھیکنا بابوسر ٹاپ کی ناقابل فراموش یادیں سمیٹ کر شام کے ٹائم واپس روانگی کاغان میں دریا کنارے شاہ جی کے مشہور چپلی کباب سے ڈنر کیا گیا
رات بالا کوٹ کے ہوٹل میں گزاری گئی

10 جولائی انڈہ پراٹھا چائے صوفی سویٹ کے کیک بسکٹ اور حاجی اسلم کے گھر کے حلوہ سے شاندار ناشتہ کرنے کے بعد ایبٹ آباد کی جانب روانگی

ایبٹ آباد سے ایک صحت مند پہاڑی بکڑا خریدا گیا سوات کا آلوبخارہ اور خوبانی خریدی اور نٹھیاں گلی کی جانب چل پڑے
ایبٹ آباد سے نٹھیا گلی روڈ پر بازش نے ہمارا استقبال کیا یہ روڈ انتہائی خوبصورت نظاروں سے بھرا پڑا ہے

راستہ میں ایک چشمہ آتا ہے جس کے پانی کو مقامی لوگ شفا قرار دیتے ہیں وہاں سیر ہوکر ٹھنڈا پانی پیا بوتلوں میں بھرا اور نٹھیاں گلی سے ہوتے ہوئے ایوبیہ پہچے یوگی چئیر لفٹ پر چلے گئے باورچی کے ذمہ مٹن قورمہ تیار کرنے کا کام لگا دیا گیا اسے خصوصی ہدایت کی گئی کہ ہماری واپسی تک کھانا تیار ہونا چاہییے

چئیر لفٹ ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد اوپر ایوبیہ ٹاپ پر نمازمغرب و عصر ادا کی گرم گرم پکوڑے کھائے صحت مند بورے والا صحت مند پاکستان کے نعرے لگائے ٹور کی ایک فلیکس ایک جھولے پر لگائی ہلکی بونداباندی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نا چاہتے ہوئے بھی واپس نیچے آنا پڑا
نیچے مٹن قورمہ کی خوشبوں نے ہمیں ویکم کیا بھوک زیادہ تھی یا کھانا واقعی مزہ دار تھا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کھانے کے ساتھ آلوبخارہ خوبانی کا مزہ لے کر اسلام آباد کی جانب روانگی جہاں سے 30-6 صبح بورے والا پہنچ گئے
باورچی اور ڈرائیور کا اچھا ملنا اس ٹور کو مذید خوبصورت بنا گیا 

پورے ٹورمیں پیار محبت عزت احترام کا قائم رہنا پاکستان یوگا کونسل بورے والا کے یوگیوں اعلی انسان ہونے کی دلیل ہے 

ٹور کےلیے 12500 فی کس جمع کیے 11 جولائی شام کو مجھے مختار صاحب کے کال آئی کہ سر 81000 روپے بچ گئے ہیں آپ ٹور گروپ میں لگا دیں کل سارے ممبران اہنے حصہ کے بقایا 3000 روے ہم سے وصول کر لے
اس ٹور پرہمارا خرچہ 9500 فی کس 
 آیا 
 ٹور کمیٹی  یوگی مختار احمد یوگی نثار احمد یوگی اطہر خان کی انتظامات نے ٹور کو چارچاند لگا دیے 

یوگی ریاض کھوکھر پیٹرن انچیف پاکستان یوگا کونسل
12-7-2021

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟