برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا ناموس رسالت ﷺ کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ سے اہم مطالبہ:
لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ناموس رسالتﷺ کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا
برطانوی پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا کہنا تھا کہ حکومت چرچل اور دیگر قومی شخصیات کے مجسموں کی حفاظت کے لیے بل لا رہی ہے ، دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ مجسموں کو توڑنے اورگرانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی طرح ہمارے نبی ﷺ کی حرمت سب سے بڑھ کر ہے ،ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کابھی سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہئے ،مسلمانوں کے جذبات کو بھی سمجھا جائے ۔
انھوں نے کہا جب ہمارے نبی محترمﷺ کی شان میں لوگ گستاخی کرتے ہیں ، توہمیں جوتکلیف پہنچتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ،حضرت محمدﷺ دوارب لوگوں کے رہنماہیں۔ ناز شاہ نے کہا مجسموں سے جذباتی وابستگی رکھنے والے نبیﷺ سے متعلق بھی مسلمانوں کے جذبات کو سمجھیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے
اس حوالے سے پاکستانی نیوز چینل سے گفتگوکرتے ہوئے نازشاہ نے کہا کہ
” یہاں پارلیمنٹ میں ایک قانون پیش کیا جارہا ہے جس کے تحت اگرکوئی مجسموں کونقصان پہنچائے تواسے 10سال کی قیدکی سزامل سکتی ہے ،یہ حکومت سمجھتی ہے کہ مجسموں کونقصان پہنچانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی وجہ سے میں نے پارلیمنٹ میں یہ موقف پیش کیا کہ مسلمانوں کیلئے ہمارے نبی ﷺ سب کچھ ہیں جب ان پرجب خاکے بنائے جاتے ہیں یاایسی بات کی جاتی ہے توہمیں بھی انتہائی دکھ ہوتاہے ” ۔
یہ ہے ان انسانیت کے چیمپئنز کی انسانیت جو مجسموں کو نقصان پہچتا ہے تو انکو تکلیف پہنچتی ہے ,ان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور مسلمانوں کو جیسے احساسات ہی نہیں،جیسے جذبات ہی نہیں ، جیسے مسلمان انسان ہی نہیں جو انکو تکلیف ہو ۔یہ رحمت للعالمین جناب محمد رسول اللّه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے رہیں اور خاکے بناتے رہیں کوئی قانون نہیں ان کے لئے کوئی روک ٹوک نہیں ،ایسی ماڈرن دنیا کو میں پاؤں کی دھول سمجھتا ہوں ۔
ان پر اور انکے حواریوں پر میں لعنت کرتا ہوں ۔
کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ھم تیرے ہیں
یے جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں