گؤکھرو کے فوائد



گوکھرو / خارخسک / بھکڑا / (Small Caltrops) :-بلتی میں کوکولو

دیگرنام۔
عربی میں خسک فارسی میں خارخسک سندھی میں بکھڑو پنجابی میں بھکڑا بنگالی میں گوکھری مرہٹی میں سرائے تامل میں نرانجی سنسکرت میں گوکھرو انگریزی میں سمال کارپس اور لاطینی میں ٹرالی بولس ٹے ریسٹرس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک بیل دار بوٹی کا خاردار سہ گوشہ پھل ہے۔یہ بوٹی موسم برسات میں مفروش بیل کر شکل میں ہوتی ہے۔چارفٹ لمبی بیل کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں جو سفیدی مائل پتلی اور سبز رنگ کی ہوتی ہے اورجڑ کے ارد گرد پھیلتی ہیں پتے چنے کے پتوں کی طرح ذرا ان سے بڑے ہوتے ہیں ۔سردی کے موسم میں پتوں کی جڑوں سے نکلے ہوئے زرد رنگ کے پانچ پنکھڑی والے کانٹوں سمیت نکلتے ہیں پھول لگنے کے بعد چھوٹے گول چٹپے پھل پانچ کونوں تیز کانٹوں والے ہوتے ہیں ۔جڑ پتلی پانچ چھ انچ لمبی بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔میدانی گوکھرو پہاڑی گوکھرو کی نسبت چھوٹاہوتاہے۔
اقسام ۔
خردوکلاں دو قسم کا ہوتاہے۔لیکن زیادہ تر خرد مستعمل ہے۔بڑے گوکھرو کا جھاڑ دار پیڑہوتاہے۔پتے سفیدی مائل لمبے قدرے گول اور کنگرے دارہوتے ہیں پھل چہار گوشہ ہوتے ہیں چاروں کونوں پر ایک ایک کانٹا ہوتاہے۔خام پھل کا رنگ ہرا ہوتاہے۔پکنے پر بیلا جبکہ خشک ہوکر مٹیالے رنگ کا ہوتاہے۔ان کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ،ہندوستان ،اور ایران کے خشک مقامات پر فصل خریف میں بافراط ہوتاہے۔بڑاگوکھرو گجرات کاٹھیاواڑ بندھیاچل وغیرہ کی ریتلی اور پتھریلی زمین میں زیادہ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ اول۔
افعال۔
مدربول و حیض مفتت سنگ گروہ و مثانہ اور مقوی باہ۔۔۔
استعمال۔
گروہ و مثانہ کی چھوٹی کنکریوں کے اخراج کیلئے آلو بالو اور دوقو کے ساتھ شیرہ کی صورت میں استعمال کرتے ہیں ورم گردہ مزمن پیشاب میں البیومن آنے لگے اور استسقاء ہوکر جسم پرآناس ہوتو گوگھرو بہت مفید ہے۔آکھ سے پیدا شدہ ورم کو زائل کرنے کےلئے اس کو گھوٹ کر باندھتے ہیں مبنزلہ تریاق ہے پیشاب جل کر آتا ہو تو گوگھرو جوکھار کے ہمراہ استعمال کرناچاہیے سوزش بول اور سوزاک میں تخم خیارین اور تخم خرپزہ کے ہمراہ گھوٹ کرپلانا مفیدہے۔
مقوی باہ ہونے کی وجہ سے خشک گوکھرو کو باریک پیس کر تین دن تازہ گوکھرو کے پانی میں رکھیں پھرخشک کرکے مصری ملاکر دودھ کے ہمراہ پینا جریان احتلام سرعت انزال کے علاوہ باہ کو طاقت دیتاہے۔
یہ دشمول کی دواؤں میں شامل ہے اس لئے وئید بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مدربول ۔
مضر۔
امراض رس ۔
مصلح۔



If you like my opinion please comments and share with your family and friends. Regards: An emerging blogger and team.

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟