عمران خان صاحب کی ایف آئی آر کیوں درج نہ ہوئی؟
جناب عمران خان صاحب آپ کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہو رہی؟
کیونکہ آپ نے اپنے دور حکمرانی میں اسی غلیظ اور گھٹیا نظام کو بہتر کرنے کا سنہری موقع ضائع کر دیا -
عمران خان کی پہلی سیم پیج حکومت تھی جس کو بڑی
امیدوں سے پالا پوسا گیا تھا- کروڑوں پرستاروں کو توقعات تھیں کہ نظام میں "تبدیلی" آئے گی، ایک سونامی آئے گی جو اس بوسیدہ اور فرسودا نظام کو بہا لے جائے گی- دو سو ارسطو مل کر بیوروکریسی میں میرٹ کا نظام نافذ کریں گے، عدالتیں آزاد ہوں گی پولیس اور بیسیوں ایجنسیز عدل و انصاف کے لئے چور ڈاکؤں کے خلاف ثبوت جمع کر کے عدالتوں سے سزا دلوائیں گے- عمران سپریم کورٹ کے لاڈلے تھے، اسٹیبلشمنٹ اسمبلی سے قانون پاس کروا کر دیتی تھی- ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ تحریک انصاف کا ایماندار صادق امین لیڈر اس سیم پیج پر فوری اور سستے انصاف کو یقینی بناتا، عدالتی کاروائی کو شفاف اور آسان بناتا، عوام کو عوامی زبان میں کاروائی کرواتا، پیشیوں پر پیشی کروانے کی بجائے فوری شنوائی اور فیصلہ ہوتے-
مگر پونے چار سال کے اقتدار میں آپ نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف کی تو نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی بدتر طرز حکمرانی ہے- وسیم اکرم پلس جیسے ہیروں نے تمام انصاف کی امیدوں کا خون کیا اور بیوروکریسی کی منسٹریز کا بیڑا غرق کر دیا-
سانحہ ساہیوال کے معصوم بچوں انصاف کو ترستے رہ گئے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف آپ نے کاروائی نہیں کی
سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں انسانوں کو زندہ جلانے والے آپکو ووٹ دیکر نفیس لوگ بن گئے،
پولیس کسٹڈی میں مارا جانے والا صلاح الدین آپ کو منہ چڑاتے قتل ہوا -
آپکی حکومت وعدے کرتی رہ گئی کہ کیس میرٹ اور ثبوت کی بنیاد پر بنائے جائیں گے، مگر انتقامی مزاج کے حامل عمران نے تمام سیاسی مخالفین کے خلاف من گھڑت کیسز بنائے گئے- نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے- پولیس اور نیب نے بغیر ثبوت مخالفین کو ٹارچر اور گرفتار کیا- سب ملزمان چھوٹتے گئے- اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے پراپگینڈا پہلے گرفتاری پہلے مگر بغیر چارج کئے مہینوں گرفتار رکھا، آخر میں عدم ثبوت کی وجہ سے سب چھوٹتے گئے:
عزیر بلوچ رزلٹ صفر
عابد باکسر رزلٹ صفر
شرجیل میمن رزلٹ صفر
کرنل جوزف رزلٹ صفر
ریمنڈ ڈیوس رزلٹ صفر
مجید رکن بلوچستان اسمبلی پولیس اہلکار کا قتل رزلٹ صفر
انسپکٹر اعجاز قتل رزلٹ صفر
ماڈل ایان علی رزلٹ صفر
12 مئی قتل عام رزلٹ صفر
احد چیمہ ریمانڈ پر ریمانڈ رزلٹ صفر
فواد حسن فواد صرف ریمانڈ رزلٹ صفر
منشی اسحاق ڈار رزلٹ صفر
راجہ رینٹل کیس رزلٹ صفر
نیو بینظیر ائیر پورٹ کرپشن کیس رزلٹ صفر
رئیسانی حرام کمائی گھر سے برآمد رزلٹ صفر
ایم کیو ایم غداری کیس رزلٹ صفر
ایم کیو ایم دہشتگردی رزلٹ صفر
اصغر خان کیس رزلٹ صفر
شہد کی بوتل رزلٹ صفر
شاہ رخ جتوئی کیس رزلٹ صفر
راؤ انوار رزلٹ صفر
56 کمپنی سکینڈل رزلٹ صفر
صاف پانی کرپشن کیس رزلٹ صفر
سستی روٹی تندور کرپشن رزلٹ صفر
کلبھوشن یادیو دشمن جاسوس رزلٹ صفر
ٹڈاپ کرپشن کیس رزلٹ صفر
بابر غوری ایم کیو ایم کیس رزلٹ صفر
گستاخ بلاگرز کیس آزاد رزلٹ صفر
آسیہ ملعونہ گستاخی کیس رزلٹ صفر
ارسلان افتخار کیس رزلٹ صفر
حافظ عبد الکریم کرپشن کیس رزلٹ صفر
حسین حقانی کیس رزلٹ صفر
پرویز رشید غداری کیس رزلٹ صفر
اور نجانے ان جیسے ہزاروں کیس امیروں، وڈیروں، جاگیرداروں اور بزنس مینوں کے رزلٹ صفر
جناب عمران خان آپ کے دور میں غلاظت بھرا یہ نظام
جاری و ساری رکھا آپ اقتدار کے نشے میں مست رہے
مگر غریب آدمی کے لئے قانون فرعون بن جاتا ھے
عدالت ذلالت بن جاتی ھے
انصاف تو ملتا ھی نہیں
ہزاروں بے گناہ قید میں ہیں اور گناہ گار آزاد
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں
یہاں کوئی غریب آدمی ادارے پر تنقید کر لے تو غداری میں دھر لیا جاتا ہے
مگر آپکے راج میں کورٹ پر حملہ کرنے والے آزاد
تھانوں پر حملہ کر کے اپنے بندے چھڑوانے والے آزاد
ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر شراب کے نشے میں دھت گاڑیاں چڑھانے والے آزاد
کیا سسٹم ھے میرے ہم وطنوں
بڑے پھنستے نہیں
چھوٹے بچتے نہیں
کیا کبھی ھم بھی انصاف ھوتا دیکھیں گے
جناب سابق وزیراعظم
آپ نے انصاف دینے کے وعدے کا تو جنازہ نکال دیا
اب آپ خودداری کا چورن بیچنے نکلے ہیں
تو عافیہ صدیقی کے لیے
آواز بلند کرتے آپکے منہ کو تالے کیوں
جواب دینا ہوگا
ساری قوم آپکی اندھی عاشق نہیں
آپ ماضی کا گند صاف کرنے آئے تھے اور
گندگی کے ڈھیر میں اضافہ فرما کر رخصت ہوئے
پولیس ریفارمز کا جنازہ
کمزور یادداشت والے دوستوں کے نام
جب آئے تو قوم کے نام خطاب میں
اعلان کیا ناصر خان درانی پولیس ریفارمز لائیں گے
سیاسی مداخلت پر درانی استعفیٰ دے گئے
تبدیلی سرکار بھاگ گئی !!!¡
پاکپتن کے ڈی پی او کو پیرنی کی سہیلی
کے خاوند نے ذلیل کیا تھا وجہ یاد ہے ؟؟؟
اور
سانحہ ساہیوال کو ٹیسٹ کیس کہا اور
رزلٹ قاتلوں کو تحفظ دیا تھا
مجذوب صلاح الدین کو بے دردی سے
سرکاری کسٹڈی میں قتل کیا تھا
اور تماشا
بہنوئی کے پلاٹ کی خاطر 5 آئی جی بدلے
پلاٹ بھی کسی اور کا نکلا
نالائقیوں اور نااہلیوں کی کتنی داستانیں رقم کرو گے
وقتی معطلی
اور
پھر کالی بھیڑوں کوتحفظ
یہ ہے گڈ گورنس ،
اسلام آباد میں آپکی ناک کے نیچے
نہتے نوجوان پر 22گولیاں
بقول والد جرم
ایک روز قبل پولیس اہلکاروں سے بیٹے کا جھگڑا ہوا تھا اور ان اہلکاروں نے مزاچکھانے کا کہاتھا
یہ ساری تصاویر سوالیہ نشان ہیں
کل والے اور آج والے حکمرانو
روٹی نہیں دے سکتے
زندگی تو نہ چھینو
کاش خان صاحب آپ نے ہیلی کاپٹر کے جھولے لینے کے علاوہ کوئی کام کیا ہوتا ---- آپ اور آپکی ٹیم ناآہل اور نالائق ثابت ہو چکی
منقول
سید طلحہ ناصر مع ایڈٹنگ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں