سانحہ وزیر آباد - حقائق کی روشنی میں تجزیہ

 



عمران خاں پر قاتلانہ حملہ دینی طبقات کو بد نام کرنے کی.   سازش ہے ۔ تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں پارٹیاں اس وقوعہ میں ملوث معلوم نہیں ہوتیں۔  یہ افسوس ناک سانحہ  کسی غیرملکی ایجنسی کی کارستانی  ہو سکتی ہے جو کہ کثیرالمقاصد اقدام دکھائی دے رہا ہے ۔ درحقیقت بعض عالمی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کو ہدف بنائے ہوئے ہیں ۔ جبکہ عمران خان کمال نادانی سے بار بار ملک ٹوٹ جانے کی باتیں کر رہے ہیں اور پاک فوج کے خلاف انہوں نے اپنے حامیوں کو بہت مشتعل کر رکھا  ہے۔  جس سے مستقبل میں ملکی  سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ اس وقت عمران خان بالکل شیخ مجیب الرحمان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اور غیر ملکی طاقتیں ان کو پاکستان توڑنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔  اخبارات کے مطابق ملزم نوید کا بیان اور وفاقی وزرا کا موقف واضح کر رہا ہے کہ اس حملہ میں مذہبی طبقات کو موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ بیرونی طاقتوں کا یہ خیال ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو پاپولر کر کے اپنے    مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے ۔اب ان حالات  میں ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت صبر سے اور عمران خان ہوش سے کام لیں اور فوج کو مارشل لاء لگانے پر  مجبور نہ کریں جس کی توقع دانش مند اور معزز جرنیلوں سے قطعاً نہیں ہے ۔
(بوریوالا)محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ 
راہنما اسلامک لائرز موومنٹ جنوبی پنجاب 

If you like my opinion please comments and share with your family and friends. Regards: An emerging blogger and team.

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

میں کون ہوں؟