بورے والا چک417۔ای بی کے لوگوں کا ن لیگی چئیر مین یونین کونسل عامر ممتاز چشتی کے خلاف احتجاج۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے
*بورے والا تفصیل کے مطابق*
نواحی گاوں417۔ای بی کے لوگوں راشد منہاس، شرافت علی، حافظ عمر اور محمد نفیس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاوں میں پولیس اور ن لیگی چئیر مین یونین کونسل39 عامر ممتاز چشتی اور ملک ارشاد ایس آئی تھانہ شیخ فاضل کے خلاف احتجاج کیا۔
*مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے*۔
مظاہرین کا کہنا تھا یہ لوگوں کے خلاف جھوٹے مقد مے کرواتے ہیں۔ حبیب الرحمان جوئیہ کے خلاف روڈ ڈکیتی کا جھوٹا پرچہ درج کروایا۔ راشد منہاس پر ناجائز اسلحہ کا ناجائز پرچہ درج کروایا۔
*بورے والا*
*اور رات کو انکا زمینوں کو جانے والا جو راستہ تھا وہ بھی چئیرمین نے بند کروادیا۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں