اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی ہدایات پر بورےوالا شہر کے متعدد علاقوں سمیت نواحی گاوں چک نمبر 269 ای بی میں سڑک پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف آپریشن





بورےوالاسے آگاہی :اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کارپوریشن بورےوالا رانا اورنگزیب کی ہدایات کے مطابق ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیل کے مطابق بورےوالا اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی ہدایات پر بورےوالا شہر کے متعدد علاقوں سمیت نواحی گاوں چک نمبر 269 ای بی میں سڑک پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سرکاری اراضی پر تجاوزات نہ کریں۔ آپریشن کا عمل مزید تیز کیا جائے گا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ لہذا تمام ناجائز قابضین فلفور اپنے ناجائز تجاوزات کو خود ہی ہٹا لیں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ تجاویزات ایک ناسور شکل اختیار کر چکا ہے جس کو ہم بلکل برداشت نہیں کریں گے اور ان بڑے بااثر لوگوں نے جو سرکاری زمینوں پر قبضے جما رکھے ہیں ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جب تک ان سے سرکاری زمین واگزار نہیں کروا لیتے۔ مزید اسسٹنٹ کمشر رانا اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ناجائز تجاوزات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی دوکاندار تاجر کو ناجائز تجاویزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید رانا اورنگزیب نے کہا کہ بورےوالا سے ناجائز تجاویزات ختم کرائے جا رہے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب اور ان کی ٹیم کے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے شروع کی گئی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔

تبصرے

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

میں کون ہوں؟

قصاب کی بیٹی

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟