تین لاکھ اٹھارہ ہزار ووٹ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل کی جانب پہلا قدم

 


یہ تین لاکھ اٹھارہ ہزار ووٹ بظاہر لوگوں کو کم وزن لگ رہے ہیں 
مگر یہ ان شااللہ اللہ کے میزان میں بھاری اور وزنی ثابت ہو ں گے 

کیونکہ 
یہ ووٹ دھونس دھمکی اور ڈرا کر نہیں لئے گئے
یہ ووٹ  جھوٹے وعدے کرکے نہیں لئے گئے
یہ ووٹ بریانی کی تھیلی اور دو ہزار روپے دے کر نہیں خریدے گئے
یہ ووٹ کسی مسلک کی بنیاد پر جمع نہیں کئے گئے 
یہ ووٹ  کسی زبان اور نسل کی بنیاد پر نہیں مانگے گئے 
یہ ووٹ کسی سکیولر نظام کے وعدے پر نہیں لئے گئے

بلکہ کے پی میں ان ووٹوں کے پیچھے ہزاروں کارکنوں کا خون پسینہ ہے 
انہوں نے دن بھر روزی روٹی بھی کمائی اور پھر اقامت دین کے لئے گھر گھر دروازے بھی کھٹکھٹائے 
لوگوں کو کسی مسلک اور زبان نہیں اللہ کی طرف بلایا 
انہیں بتایا کہ دیکھو تمہاری کامیابی بس اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان میں ہے 
یہ اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے ایک ایک ڈیرے اور حجرے تک پہنچے 
ان کی پاکباز عورتیں نکلیں اور اللہ کے لئے پاؤں گرد آلود کئے 
انہوں نے غلطیاں بھی کیں اور کامیابیاں بھی پائیں 
ان کی قیادت کسی غرض کے بغیر ،کرپشن کسی داغ کے بغیر اجلے کردار کے ساتھ سامنے کھڑی رہی 
ہاں ان کے پاس ایک مئیر کی سیٹ جیتنے کے لئے 20 کروڑ نہیں تھے 
ہاں ان کے پاس اسلحہ اور بد معاش نہیں تھے 
ہاں ان کے پاس بظاہر مخالفت مگر اندرون خانہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل والا کردار نہیں تھا

مگر یہ کھرے رہے اور کھڑے رہے
انہوں نے مخالفین کے طعنے تو سنے ہی مگر اپنے ناسمجھوں کی تذلیل اور تضحیک بھی برداشت کی 
کسی کے پاس ایسا کردار ہے تو لائے پیش کرے۔۔۔
الحمدللّٰہ
تم ہو اک زندہ و جاوید روایت کے چراغ 
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے

#خودکلامی ۔۔۔زبیر منصوری


 




If you like my opinion please comments and share with your family and friends. Regards: An emerging blogger and team.
 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

میں کون ہوں؟

قصاب کی بیٹی

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟