ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ممبر قو می اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری نے تحصیل کونسل وہاڑی میں پھلدار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح کر دیا
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ممبر قو می اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری نے تحصیل کونسل وہاڑی میں پھلدار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح کر دیا آرچرڈ میں 100سے زائد مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے گئے ہیں ان پھلدار پودوں میں مالٹا ، کینو ، امرود ، لیموںاور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زاہد اقبال چوہدری ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندے رائے مبشر کھرل، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیش میاں نعیم عاصم، سی او تحصیل کونسل حافظ خالد ارشاد، تحصیل آفیسر فنانس رانا خلیل احمد، سجاد خان کھچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وہاڑی میں بہترین کام ہو رہا ہے شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے مختلف چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں ل...