ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ہر شہید ہمارے سر کا تاج ہے۔

راشد منہاس شہید نشان حیدر والد : عبدالمجید والدہ : رشیدہ بیگم خاندان : منہاس راجپوت وابستگی : پاکستان فضائیہ یونٹ : اسکوارڈرون نمبر 2 عہدہ : پائلٹ آفیسر خرم علی شفیق نے اس شہید وطن پائلٹ کی کہانی اپنی کتاب ’’راشد منہاس‘‘ میں بیان کی ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جس کا پیش لفظ راشد منہاس خود لکھ گئے تھے۔ راشد منہاس کے والد کا نام عبدالمجید تھا۔ وہ راجپوتوں کے قبیلے ’’منہاس‘‘ سے تعلق رکھتے۔ جو جموں کشمیر کے علاقے گرداس پور سے تعلق رکھتے تھے۔ دوسری جنگ عظیم میں وہ سول انجینئر کی حیثیت سے برٹش آرمی میں شامل ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ انھوں نے عراق اور ایران میں گزارا، برما اور آسام کے محاذوں پر بھی خدمات انجام دیں، دہلی میں پوسٹنگ تھی۔ پاکستان وجود میں آیا تو اپنی بیوی رشیدہ بیگم کے ساتھ کراچی آچکے تھے۔ ان کی تین ننھی سی بیٹیاں تھیں۔ پہلا بیٹا 17 فروری 1951ء کو پیدا ہوا۔ یہ راشد تھے۔ راشد بڑے ہوئے اسکول جانے لگے۔ مجید صاحب کے تبادلے ہوتے رہے، بہاولپور، لاہور پھر راولپنڈی اور کراچی ان کے اسکول کالج بھی بدلتے رہے۔ خرم علی شفیق نے راشد کی کہانی بڑی کاوش سے لکھی ہے۔ دوستوں کی مدد لی، گھر والوں سے پوچھا، پھر خود...