اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جماعت اسلامی پاکستان کی کامیابی

تصویر
اللہ اکبر وفاقی حکومت نے وفاقی شرعی عدالت میں سود کے خلاف اپنے اپیلیں اور کیس واپس لے لیا۔۔۔۔ آج کے بعد وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے بینکوں سے سود ختم کرنے کے احکامات جاری۔۔۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پریس کانفرنس یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 32سال بعد  جماعت اسلامی پاکستان کے  کیس پر گزشتہ 27 رمضان المبارک کو ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا ۔۔سود کے خلاف اس فیصلے کے وقت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جماعت اسلامی پاکستان کے تمام کارکنان کو مبارکباد If you like my opinion please comments and share with your family and friends. Regards: An emerging blogger and team.

اللہ داد نظامی ایک مرد درویش

تصویر
’’وہ امت کا اثاثہ تھے۔ وہ تحریک کا اثاثہ تھے۔  ان کا ایمان و عشق کامل تھا۔ وہ ولی اللہ تھے۔ ان کی شخصیت اپنے فکر و کردار کے لحاظ سے بے مثال تھی۔ ان کا چھوڑا ہوا خلا پُر نہیں ہوسکے گا۔ ایسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ کوئی ان کی جگہ لینے والا نظر نہیں آتا۔ صالحیت و صلاحیت میں بھرپور تھے۔ وہ حق کہتے ہوئے بڑی سے بڑی قوت سے نہیں ڈرتے تھے۔‘‘ پورے پاکستان سے دور و نزدیک سے تعزیت کرنے والے خواتین و حضرات جناب اللہ داد نظامی مرحوم و مغفور کے پسماندگان سے انہی الفاظ میں سوگوارانہ تبصرے کررہے تھے۔ گویا ایک مردِ مومن کے کردار پر یہ واضح شہادت ہے۔ سب سے بڑی گواہی گھر والوں کی ہوتی ہے اور میں، جو ہمیشہ ان کی خدمت میں رہا، تصدیقی شہادت دیتا ہوں کہ ان باتوں میں کوئی مبالغہ نہیں۔ قضائے الٰہی نے ان کو عمر کا 54 واں سال مکمل نہیں کرنے دیا۔ مگر بقول جناب لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، وہ اپنے حصے کا کام کرچکے تھے۔ مڈل تک تعلیم انہوں نے خود اسکول تک پیدل جاکر حاصل کی۔ اگرچہ اس وقت بھی دوڑنے کی قوت نہ رکھتے تھے مگر بعد ازاں موروثی بیماری کی علامات پوری ہوگئیں اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر...

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی نظر میں امام مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی

تصویر
علامہ اِقبال کی دعوت پر مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی حیدر آباد دکن سے پنجاب تشریف لائے. اس لئے کہ علامہ کی نظر میں مولانا سیّد ابوالاعلٰی مودودی ملت اِسلامیہ کے اجتماعی مقاصد کیلئے بہت مفید آدمی تھے. میاں محمد شفیع علامہ اقبال کے تاثرات مولانا مودودی کے بارے میں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں.   "مولانا سیّد ابوالاعلٰی مودودی درحقیقت نیشلسٹ مسلمانوں کی ضد تھے اور میں پُوری ذمہ داری سے غرض کرتا ہوں کہ میں نے حضرت علامہ اِقبال کی زُبان سے کم و بیش اس قسم کے الفاظ سنے تھے کہ "مودودی کانگریسی مسلمانوں کی خبر لیں گے." جہاں علامہ محمد اِقبال بالکل واضح طور پر مولانا آزاد اور مولانا مدنی کے نقاد تھے. وہاں وہ مولانا سیّد مودودی کا ماہنامہ "ترجمان القرآن" جستہ جستہ مقامات سے پڑھوا کر سننے کے عادی تھے اور اِس امر کے متعلق تو میں سو فیصد ذمہ داری سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ علامہ مرحوم نے مولانا سیّد مودودی کو ایک خط کے ذریعے حیدر آباد دکن کی بجائے پنجاب کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی دعوت دی تھی. بلکہ وہ خط اُنہوں نے مجھ سے ہی لکھوایا تھا."(1) علامہ اقبال نے جب مولانا س...

یوم اقبال

تصویر
 یوم اقبال پر تعطیل کا اعلان بڑا خوش آئند ہے ۔ خدا کرے  حکمرانوں کو مزار اقبال سے خاردار تار بھی مستقل طور پر ہٹانے کی توفیق نصیب ہو ۔ کیونکہ " زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری ۔ "  اقبال کی سکیورٹی اس  خدا پر چھوڑ دیں۔  جس کی توکل پر اس مرد قلندر نے ساری زندگی فقر و درویشی میں گزار دی ۔  اس پر شراب نوشی کا گھناؤنا الزام لگایا گیا ۔ مگر اس نے لندن جاکر بھی شراب کے برتن تک کو ہاتھ نہیں لگایا ۔ بلکہ نماز تہجد ہی ادا کرتا رہا ۔    "نہ چھوٹے  مجھ سے لندن میں بھی آداب سحر خیزی ۔  " اقبال کو پڑھو کہ وہ اللہ سے لو لگاتا ہے۔ مایوسی کے اندھیرے سے نکال کر امید اور عزم و ہمت کی روشنی میں لے آتا ہے۔ جو اقبال کے پیغام سے روشناس ہوگا اس کو مومنانہ کردار کا شعور حاصل ہوگا ورنہ فی زمانہ اپنی منزل سے دور ہی رہے گا ۔ محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ بانی بزم آرزوئے اقبال پاکستان ۔ https://www.facebook.com/100051184875950/posts/pfbid0GeainHfZkaXfr24R5aw9tNQB68NpDUGU2ax1Ri5xGhH8xjjTMcq4hPat2Xo5DAEHl/ 👆 👆  حافظ نعیم الرحمن کی خوبصورت آواز میں کلام اقبال If...

کم تنخواہ والے علماء اور مدارس سےوابستگان کا مفت علاج

تصویر
کم آمدن رکھنے والے *وابستگان مساجد ومدارس وجامعات*  کیلئے *مفت علاج* کا شاندار نظام  (*خادم۔ موذن- امام- مدرس۔ قاری۔ خطیب- مفتی اور انکی خواتین)  *ہم سب جانتے ہیں کہ* : • خادم امام اور مؤذن اور مساجد اور دینی اداروں سے وابستہ افراد کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر  ہے ۔ • یہ طبقہ تکلیف برداشت کرتا ہے علاج نہیں کرواتا۔ • بڑے بڑے سن رسیده علماء وحفاظ کو بڑھاپے یا بیماری میں میں مفلسی کی وجہ سے بدترین اذیت سہتے دیکھا۔  • اس طبقے کی خواتین بہت زیادہ تکلیف برداشت کرتی ہیں اور کرتی ہی رہتی ہیں۔  • ڈاکٹرز کی فیس، آنے جانے کے ڈر سے بھی علاج سے کتراتی ہیں۔  • اسی طرح لیڈی ڈاکٹرز سے علاج کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی علاج سے کتراتی ہیں۔ • یہ طبقہ بوڑھے ماں باپ کا علاج بھی نہیں کرا پاتا کیونکہ چھٹی لے کر جانا ممکن نہیں ہوتا اور جیب خالی ہے۔ نمازی مانگنے پر گھورتے ہیں۔ انتظامیہ ڈانٹتی ہے   *یہ صورت حال بدل چکی*   مساجد و مدارس سے وابستہ: ° گھر ہی سے علاج کروا سکیں گے ° علاج فوری ہو سکے گا- ° سوالیہ نظروں سے کسی کی طرف دیکھنے کی نوبت باقی نہیں رہے گی...

عمران خان صاحب کی ایف آئی آر کیوں درج نہ ہوئی؟

تصویر
جناب عمران خان صاحب آپ کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہو رہی؟  کیونکہ آپ نے اپنے دور حکمرانی میں اسی غلیظ اور گھٹیا نظام کو بہتر کرنے کا سنہری موقع ضائع کر دیا - عمران خان کی پہلی سیم پیج حکومت تھی جس کو بڑی  امیدوں سے پالا پوسا گیا تھا- کروڑوں پرستاروں کو توقعات تھیں کہ نظام میں "تبدیلی" آئے گی، ایک سونامی آئے گی جو اس بوسیدہ اور فرسودا نظام کو بہا لے جائے گی- دو سو ارسطو مل کر بیوروکریسی میں میرٹ کا نظام نافذ کریں گے، عدالتیں آزاد ہوں گی پولیس اور بیسیوں ایجنسیز عدل و انصاف کے لئے چور ڈاکؤں کے خلاف ثبوت جمع کر کے عدالتوں سے سزا دلوائیں گے- عمران سپریم کورٹ کے لاڈلے تھے، اسٹیبلشمنٹ اسمبلی سے قانون پاس کروا کر دیتی تھی- ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ تحریک انصاف کا ایماندار صادق امین لیڈر اس سیم پیج پر فوری اور سستے انصاف کو یقینی بناتا، عدالتی کاروائی کو شفاف اور آسان بناتا، عوام کو عوامی زبان میں کاروائی کرواتا، پیشیوں پر پیشی کروانے کی بجائے فوری شنوائی اور فیصلہ ہوتے- مگر پونے چار سال کے اقتدار میں آپ نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف کی تو نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی بدتر طرز حکمرانی ہ...

سانحہ وزیر آباد - حقائق کی روشنی میں تجزیہ

تصویر
  عمران خاں پر قاتلانہ حملہ دینی طبقات کو بد نام کرنے کی.   سازش ہے ۔ تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں پارٹیاں اس وقوعہ میں ملوث معلوم نہیں ہوتیں۔  یہ افسوس ناک سانحہ  کسی غیرملکی ایجنسی کی کارستانی  ہو سکتی ہے جو کہ کثیرالمقاصد اقدام دکھائی دے رہا ہے ۔ درحقیقت بعض عالمی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کو ہدف بنائے ہوئے ہیں ۔ جبکہ عمران خان کمال نادانی سے بار بار ملک ٹوٹ جانے کی باتیں کر رہے ہیں اور پاک فوج کے خلاف انہوں نے اپنے حامیوں کو بہت مشتعل کر رکھا  ہے۔  جس سے مستقبل میں ملکی  سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ اس وقت عمران خان بالکل شیخ مجیب الرحمان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اور غیر ملکی طاقتیں ان کو پاکستان توڑنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔  اخبارات کے مطابق ملزم نوید کا بیان اور وفاقی وزرا کا موقف واضح کر رہا ہے کہ اس حملہ میں مذہبی طبقات کو موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ بیرونی طاقتوں کا یہ خیال ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو پاپولر کر کے اپنے    مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے ۔اب ان حالات  میں ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت...

جب سراج الحق نے اپنے والد کی بات ماننے سے انکار کر دیا

تصویر
ایک سمگلر نے جیل اور جرمانے سے بچنے کےلیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو رشوت کی پیشکش کی، انکار پر والد صاحب سے سفارش کروائی، نہیں مانے تو قتل کی دھمکی دی۔ سراج الحق نے بطور وزیر پھر بھی جرمانہ کیا اور اسے قید بھی ہوئی، مگر کچھ عرصے بعد عدالت نے رہا کر دیا۔ اور پھر وہ سمگلر قومی اسمبلی کا رکن بن گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاست و عدالت کے بگاڑ اور جماعت اسلامی کی انفرادیت کی کہانی سنیے خود انھی کی زبانی If you like my opinion please comments and share with your family and friends. Regards: An emerging blogger and team.

متعدد عالمی ایوارڈز جیتنے والی فلم ’جوائےلینڈ جی نمائش

تصویر
متعدد عالمی ایوارڈز جیتنے والی فلم ’جوائےلینڈ جی نمائش   ملک میں ریلیز سے قبل متعدد عالمی ایوارڈز جیتنے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ دو منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی ٹرانس جینڈرز افراد کے گرد گھومتی ہے۔ ٹریلر میں مرکزی اداکار علی جونیجو کو بھی بے روزگاری کے باعث ترانس جینڈرز افراد کے ساتھ تھیٹر میں مل کر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ علی جونیجو جب ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کا حصہ بنتے ہیں، تب وہ ان ہی میں سے کسی ایک شخص کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں اور یہیں فلم سے فلم کی کہانی نیا رخ لیتی ہے۔ ٹریلر میں علی جونیجو کو ایک گھرانے کے فرد کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنے سخت گیر والد سے تھیٹر میں بطور مینیجر کی ملازمت کرنے کا جھوٹ بول کر تھیٹر میں کام کرنے کی اجازت لیتے ہیں۔ ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں سسپنس اور تھرلر بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ رومانس کو بھی منفرد انداز میں دکھائے جانے کا امکان ہے۔ فلم کے ٹریلر سے قبل گزشتہ م...

احساس ذمہ داری

تصویر
https://fb.watch/gDw7f_-xbD/ انو کھی وضع  ہے  سارے  زمانے سے نرالے ہیں یہ عاشق کون سی بستی کےیارب رہنےوالےہیں ❤️ نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع رحیم یارخان کی حلف برداری کی تقریب تھی ، حلف اٹھانے والے امیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق شیخ رو رہے تھے اور سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر انوار الحق انہیں تسلی ، دلاسہ دے رہے تھے ۔ عجیب منظر تھا، یہاں تو نا جیتنے کی خوشی تھی اور نا ہارنے کا غم ۔ جیت کیسی ہار کیسی یہ تو جماعت اسلامی ہے یہاں عہدہ نہیں ذمہ داری ہوتی ۔ ذمہ داری کا حلف اٹھانے والا اس  احساس کے ساتھ حلف اٹھاتا ہے کہ میں اپنے رب کے سامنے اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے جواب دہ ہوں۔  نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے مصداق: " تم میں سے ہر شخص محافظ اور نگران ہے اور اس سے ان لوگوں کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی جو اس کی نگرانی میں دیے گئے ہوں ۔ پس امیر جولوگوں کا نگران ہے، اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی " (بخاری ، مسلم)  یہی جواب دہی کا احساس ہوتا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اپنے آ پ کو کمزور اور بوجھ تلے دبا ہوا محسوس کرتے ہیں اور  محسن انسان...

سبز انقلاب کی منزل کا پہلا مسافر

تصویر
خیبر پختون خوا کا ایک نوجوان سرکاری افسر، ماہر زراعت 80 کی دہائ میں اسکالر شپ پر مزید تعلیم کے لئے لبنان گیا جہاں اس نے امریکن یونی ورسٹی بیروت سے پلانٹس جینٹکس میں ماسٹرز کیا- اس کے بعد امریکہ جاکر وہاں سے اسی شعبے میں پی ایچ ڈی کیا اور پاکستان واپس آگیا- واپسی میں اپنے ساتھ سن فلاور کے کچھ بیج بھی لے آیا-  اس کے ساتھ کام کرنے والے ایک فرد نے راقم کو بتایا کہ کسی ملک سے بیج یا قلم لے کر آنا آسان کام نہیں ہوتا، بہرحال اس ماہر زراعت نے تمام تر احتیاطوں کے ساتھ کسی نہ کسی طرح یہ کام کرلیا- اگلے چند سالوں میں اس شخص نے پشاور کے زرعی تحقیقی مرکز میں ایک ٹیم بنائ جس میں بحیثیت نائب احمد سید کو شامل کیا- یہ جنونیوں کی ٹیم تھی جس نے نہ صبح دیکھی اور نہ شام، نہ ہی چند علاقوں تک محدود رہے! اگلے چند سالوں میں اس ٹیم نے پاکستان کی زرعی تاریخ میں چند زریں ابواب کا اضافہ کیا- ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سن فلاور کے دو ہائبرڈ بیج تیار اور کمرشل کاشت کے لئے متعارف کروائے گئے- اری ٹار 93 اور پشاور 93، اسی ٹیم نے کنولا اور سویا بین کے بیجوں پر بھی تحقیق کی اور 2000 میں ظفر 2000 کے نام سے کنولا کا ہائ...

جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟

تصویر
   جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے؟ تین سال پہلے کا واقعہ ہےکہ میں ساتھ والے گاؤں میں اپنے استاد گھرانہ، نظامی براداران سے  ملاقات  کرنے گیا ۔یہ  علاقے میں  جماعت اسلامی کا  مشہور و معروف خاندان ہے. میں عید کے تیسرے دن ان سے ملنے گیا تھا کیونکہ لاہور والے دوبھائی اور ان کے بچے بھی عید پر گاؤں آتے ہیں۔  ڈاکٹر شریف نظامی  صاحب  نے مجھے کہا کہ کیا آپ قریبی قصبے،  گگو منڈی جارہے ہیں، تو میں نے کہا نہیں۔ وہ کہنے لگے کہ آپ پھر بھی  ایک نیکی کا کام کریں۔ تب انہوں نے مجھے 500 روپے دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بزرگ (گاؤں کا  ایک غریب   مسلم شیخ) کو گگو منڈی لے جائیں اور اس کی عینک بنوا کر اسے  واپس یہاں چھوڑ جائیں۔. میں نے ان کا حکم مانا، شہر جاکر عینک جو بزرگوں نے کہی بنوادی ۔کچھ پیسے مجھے خود بھی ڈالنے پڑے۔ جب میں واپس ان کو لیکر آرہا تھا تو میں نے ان بابا جی کے تاثرات جاننا چاہے. میں نے پوچھا:  بابا جی یہ نظامی برادران کیسےلوگ ہیں؟ تو انہوں نے کہا :بیٹا یہ بہت ہی اچھےلوگ ہیں۔ مجھے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا ...

Contact Us

نام

ای میل *

پیغام *